The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کو اقتداراورہمیں ملک کی بہتری چاہئیے، ایازصادق

لاہور: این اے 122میں مسلم لیگ ن کے امیدواراورسابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار اور ہمیں ملک کی بہتری چاہیئے۔

تفصلات کے مطابق این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق نے سمن آباد کے علاقے نیشنل بنک کالونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان اورعمران خان دونوں مل کرمیرے خلاف لڑرہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 11 اکتوبر کو ثابت ہوگا کہ لاہور کے عوام کس کے حق میں ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک میں چین کی سرمایہ کاری آئی ہے لیکن عمران خان کو پسند نہیں آئی، انہیں ڈر ہے کہ اگرمعشیت چل گئی تو ان کا کیا ہوگا؟۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی ترقی اور بہتری عمران خان کو پسند نہیں آرہی انہیں اقتدارچاہیئے جبکہ ہم ملک کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ کس موقع پر کیا سیاسی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بڈھ بیرمیں شہادتیں ہوجاتیں ہیں اورعمران خان لاہور میں این اے 122 میں آکرمسلم لیگ ن کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں۔

اس موقع پروفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور11 اکتوبرکوعمران خان کی سیاست کورد کردے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں