تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‏’عمران خان پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے رہنما ہیں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ساتھ ‏ساتھ مسلم امہ کے رہنماہیں بھرپور ترجمانی پرامت مسلمہ عمران خان کو قدرکی نگاہ سےدیکھتی ‏ہے۔

جہلم میں گفتگو میں کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم خان عالمی طاقتوں کو جواب ‏دینے کی ہمت رکھتے ہیں قوم ، ملکی ادارےوزیراعظم عمران خان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں آئندہ ‏الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نےکئی سال تک عوام کوبیوقوف بنائےرکھا، وزیراعظم ‏عمران خان نے سیاست میں انسداد بدعنوانی کا بیانیہ متعارف کرایا عمران خان نے بدعنوان عناصر ‏کے خلاف 21 سال قبل سیاسی جدوجہد کا آغاز کیاعمرا ن خان کا بیانیہ ’’ ناکھائیں گے، ناکھانےدیں ‏گے‘‘ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی وسائل عوام پر خرچ کرنےکیلئےپرعزم ہے ‏بلاول اورمریم نواز کا موروثیت کے علاوہ کوئی سیاسی حوالہ نہیں ہے بلاول،مریم نوازموروثی سیاست ‏کےبل بوتےپرسیاست کر رہے ہیں زرداری نے پیپلزپارٹی کوسندھ تک محدود کرکے رکھ دیا ہے، بلاول ‏بھٹو 3 دن سے آزاد کشمیر میں ہلکان ہو رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -