جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اکیلی نہیں پوری مسلم لیگ ن میرے ساتھ ہے، عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے ملک ترقی کرتا ہے، نواز شریف اقتدار میں نہ ہوں تو ملک بحران میں چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں جمہوری قوتوں کے خلاف جنگ ہے، عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جہاں بھی گئی لوگوں کی جانب سے محبت اور پیار ملا، کبھی عدالت جانے سے انکار نہیں کیا، ڈیڑھ سال سے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جذبہ بتارہا ہے کہ کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، عوام کی محبت اور پیار میرے لیے نیا تجربہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میدان میں نواز شریف سے ہار جانے والے باہر جاکر سازش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ پاناما کیس کے بعد نواز شریف کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدوار میدان میں ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں