وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کھانا باہر سے آتا ہے اس کا مینو چیک کرلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ ’عمران خان کا جو کھانا آتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ٹی وی بھی ہے مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔
یہ پڑھیں: خواجہ آصف کا پاکستان سے باہر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کیلیے اہم پیغام
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، کھانا جیل کا تھا، جیل کے دو کمبل تھے، جنوری کے مہینے تھے، گرم پانی نہیں تھا، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آکر گیزر اتروایا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو ڈبل بیڈ اور مخملی بستر میسر ہے، انہیں جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سننی چاہیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈرنا چاہیے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔


