تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کا پاور شوز جاری رکھنے کا فیصلہ، جلسوں کا شیڈول جاری

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں، حکومت الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر ری ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ضمنی انتخابات کے جلسے جاری رہیں گے، ننکانہ 11 اکتوبر، شرقپور میں 12، کرم اور مردان میں 13 جبکہ کراچی میں 14 اکتوبر کو جلسہ ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 157 ملتان میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

ادھر حکومت نے الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن 90 روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ پاک فوج اور ایف سی وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، وفاق اور صوبے وسائل بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔

خط میں لکھا گیا کہ اطلاعات ہیں سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، محاصرہ کی یہ تاریخیں 16 اکتوبر ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے نفری درکار ہوگی، ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباؤ ہوگا ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی کہ ای سی کو الیکشن شیڈول میں تبدیلی کرنےکا اختیار حاصل ہے، درخواست ہے کہ ضمنی انتخابات 90 دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -