تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

‘راناثنا فکر مت کرو، پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے’

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو کرارا جواب دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن میں تنظیم کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ پچیس مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، اب فکر نہ کرو، ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور تمہیں اسلام آباد میں بھی چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ تم نے پچیس مئی کو پرامن احتجاج کرنےوالوں پر ظلم کیا، ہماری خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی، یہ دلخراش مناظر کھبی نہیں بھول سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمیرکا سودا کرنا بھی میری نظرمیں شرک ہے، جوشخص راہ حق سےاترکراپنےضمیرکاسودا کرتاہے وہ شرک کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے جارہے ہیں، فیصل جاوید کا دعویٰ

 عمران خان نے کہا کہ آزادی کیلئےقربانی دینا پڑتی ہےجہاد کرناپڑتا ہے، دنیا کی تاریخ میں آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیتا، پاکستان پر جو لوگ قبضہ کیےبیٹھےہیں وہ ہمیں آزادی نہیں دیں گے کیونکہ یہ لوگ اس نظام سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

عہدیداران سے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب سے بڑی تحریک لےکرچل رہے ہیں اسی کے تحت ہم نے اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانا ہے۔

شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے گھرگھرجاناہے اور لوگوں کو حقیقی آزادی کی تحریک کیلئےتیارکرناہے، میں ہفتے کو احتجاج میں اسلام آباد کی تنظیم کو چیک کروں گا کہ وہ کس تعداد میں نکلتےہیں؟

Comments

- Advertisement -