ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اندھے ہوئے تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے، جنید اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

(12 فروری 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان اندھے ہوئے تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے۔

جنید اکبر نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین نہ ماننے والے کو دہشتگرد کہتا ہوں، اس ملک میں ہم سب کی بقا ہے، خدارا بانی پی ٹی آئی کیلیے نہیں تو نئی نسل اور پاکستان کا سوچیں۔

قبل ازیں، پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، 73 سالہ سابق وزیر اعظم جیل میں بینائی کھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے، سہیل آفریدی

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں، ان تک ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، طبی غفلت بانی پی ٹی آئی کی جان اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے میڈیکل ٹیم تشکیل اور 16 فروری سے پہلے معائنے کا حکم دیا ہے جبکہ بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت بھی دی ہے، ذہنی و طبی ٹارچر کے مترادف سلوک برداشت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ صحت و حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو عوامی تحریک چلانے کا حق رکھتے ہیں، عمران خان کی صحت پر مزید کوتاہی سے شدید عوامی ردعمل آ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں