site
stats
پاکستان

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان لندن روانہ

Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان لندن روانہ ہوگئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عثمان ڈار بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لندن روانہ ہوگئے، عمران خان کے ہمراہ ان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم بھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لندن میں 4 سے 5 روز قیام کریں گے اور ان کے ہمراہ پارٹی رہنما عثمان ڈار بھی ہیں‌۔


این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران خان


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ دے کر سب سے بڑے چور کا احتساب کرنے پرسپریم کورٹ کا شکریہ ادا کریں گے، نوازشریف کو ووٹ دینے والے پہلے بار بار سوچیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شریف بھی لندن میں ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن میں ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top