عمران خان کا ڈیم کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈز اکٹھا کرنے کا اعلانImran Khan
The news is by your side.

Advertisement

ڈیمز کی تعمیر، چیف جسٹس پرائم منسٹر فنڈز ضم، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

اسلام: وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق آج قوم  سے اہم خطاب کیا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ  معاشی صورت حال سمیت تمام مسائل پر بریفنگ لےرہا ہوں، ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،  پاکستان پرقرضہ6ہزار سے 30ہزار ارب پر پہنچ چکا ہے ۔

اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے صرف پانچ سال میں ڈیمز مکمل کریں گے، پاکستان اوردنیابھرسےپاکستانی ڈیم فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں

وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے، تو 2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے. ملک کےلئے ڈیم ناگزیر ہے.

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا اقدام قابل تعریف ہے، البتہ ڈیمز فنڈ کا کام چیف جسٹس کا نہیں، بلکہ سیاسی لیڈرشپ کا تھا،  پاکستان کاقرضہ 10سال پہلے6ہزارارب روپےتھا، آج پانی کم ہوکرفی کس1000کیوسک ہوگیاہے،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈز کو اکٹھا کررہےہیں، ملکی و بیرون ملک پاکستانی ڈیم فنڈز کے لئے عطیات دیں ۔

انھوں نے کہا کہ 90لاکھ بیرون ملک پاکستانی ایک ایک ہزار ڈالر بھیجیں ، بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسہ بھیجا تو ڈیمز جلد بننا شروع ہوجائے گا، معاشی صورتحال بھی بہترہوگی،  یاد رہے کہ اگر ڈیمز نہ بنائےتواناج اگانےکے لئے بھی پانی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے صرف پانچ سال میں  ڈیمز  مکمل کریں گے، پاکستان اوردنیابھرسے پاکستانی ڈیم فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں۔

ڈیم بنانے کےلئے آج سے جہاد کرنا ہے ، چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کررہےہیں، یقین دلاتاہوں قوم کےپیسےکی خودحفاظت کروں گاْ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں