تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘اداروں کا امتحان ہے وہ کہاں کھڑے ہیں، عوامی سمندر کو روکنے والے بہہ جائیں گے’

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انشااللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لےکر اسلام آباد کیلئے نکلوں گا یوتھ میرےساتھ ہوگی اورہم ساری رکاوٹیں ہٹائیں گے۔

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نےان کولانگ مارچ اوراحتجاج کی پوری اجازت دی، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے تو ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اب یہ نیوٹرلز، پولیس، عدلیہ، بیوروکریٹس سب کا امتحان ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں جوبھی عوام کےسمندرکوروکنےکی کوشش کریگاوہ بہہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کوسب پتہ ہے ہماری قوم کبھی غلام منظورنہیں کرےگی یہ سیاست نہیں ہے یہ جہاد اور ملک کی آزادی کی جنگ ہے سارےپاکستان کو کہہ رہا ہوں سب نےکل نکلنا ہے انٹرنیٹ، موبائل فون کوریج بندکریں کوئی مسئلہ نہیں اپنی تیاری کریں جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی ہماری تحریک چلےگی جب تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی، امپورٹڈحکومت نہیں جاتی تحریک جاری رہےگی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی یوتھ کی کل کیلئے پوری تیاری ہے امید کرتا ہوں ہماری یوتھ کوذمہ داری کا پورا احساس ہے راستےمیں رکاوٹوں کو ہٹانا یوتھ کی ذمہ داری ہوگی، 26سال ہم نےجتنےبھی احتجاج کیے پرامن رہے ہیں ہم نے جتنے بھی احتجاج کیےآئین وقانون کےمطابق ہی کیےہیں ہم نے کبھی اپنی عوام کو یا پولیس کو نقصان نہیں پہنچایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امریکی غلاموں اورپاکستان کےبڑےمجرموں کوہم پرمسلط کیا گیا ہے انہوں نےپولیس کو استعمال کرکےہمارےلوگوں کوجیلوں میں ڈالا رات کی تاریکی میں سندھ اور پنجاب میں کریک ڈاؤن کیا جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کےگھرپردھاوا بول، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ایسےکریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشت گردی کر رہےہیں ہمارےدورمیں فضل الرحمان نے بھی دھرنا دیا تھا نہیں روکا بلاول بھٹو بھی کانپیں ٹانگنے والی مارچ لے کر آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -