تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں پروٹیکشن نہیں دیتی تو ہماری دوسری اسٹریٹیجی ہو گی ہمارےپاس دیگرآپشنزبھی ہیں جس میں پہیہ جام،شٹرڈاؤن بھی ہے۔
ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بتادےملک میں پرامن احتجاج کی اجازت ہے یا نہیں؟ کیا جمہوریت ہے یا آمریت، ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت ہےیانہیں ؟ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گےتوعوام کےسامنےبےنقاب ہو رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریگاکہ تویہ جمہوریت نہیں آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتاہے یہ ٹرائل سپریم کورٹ کابھی ہے،فیصلےکےباوجودہم پر تشدد کیا گیا خواتین کیساتھ احتجاج میں اس قسم کا سلوک میں نےکبھی نہیں دیکھا آج بھی کہتاہوں لوگوں کونہ روکاگیاتو20لاکھ سےزائدلوگ نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے اور سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کرے گا تو یہ جمہوریت نہیں ہے ہمیں آئین پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔