سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات کےحق میں ہوں عمران خان ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کےساتھ مخلص نہیں ہے حکومت اگر ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تو امن ہونا چاہیےتھا کیونکہ قوم کوتوقع تھی ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہوئےتوامن ہو گا۔
رحمان ملک نے کہا کہ ٹی ٹی پی نےہمیشہ مذاکرات کو تاخیری حربےکے طور پر استعمال کیا ٹی ٹی پی مذاکرات کے نتیجہ خیزمرحلےپرمکر جایا کرتی ہے ٹی ٹی پی کے25ہزار دہشت گرد نورستان میں موجود ہیں اور ساڑھے7ہزار ناراض بلوچ نورستان پہنچ چکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ ٹی ٹی پی سے 3 بار مذاکرات کئےتھے عمران خان ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائیں اور پارلیمنٹ میں پیش کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان وزیرداخلہ بینظیر بھٹو کےقتل میں ملوث اکرام محسود کو سزا دیں۔