site
stats
پاکستان

عمران خان نے مالم جبہ میں چیئرلفٹ کا افتتاح کردیا

سوات : آٹھ سال بعد سوات کی خوبصورت وادی مالم جبہ میں چیئرلفٹ کا افتتاح کردیا گیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ پُر فضا مقامات پر ایسے اور منصوبے بنائیں گے۔

chair-a

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مالم جبہ کی حسین وادی میں چیئرلفٹ کا افتتاح کردیا ، عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پُرفضا مقامات میں ایسےاور منصوبے بنائیں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

عمران خان نے ٹو ر ازم کے ذریعے پاکستان میں بے روزگاری ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

افتتاح کے بعد عمران خان نے وزیراعلی پرویز خٹک کے ساتھ کی چیئرلفٹ سے حسین وادی کا نظارہ کیا۔

imran-s

جنت نظیروادی میں آٹھ سال پہلے شدت پسندی کے دور میں تباہ ہونے والی چیئر لفٹ کے آغاز نے سیاحوں میں خوشی کی لہردوڑا دی ہے۔

سات سو میٹرکا یہ منصوبہ تریپن دن میں مکمل کیا گیا، جس پر ایک ارب روپے لاگت آئی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top