اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں پاکستانی سیاست کے اسٹیک ہولڈرز کو وزیر اعظم عمران خان کے ‘عبرت ناک’ انجام سے خبردار کیا ہے۔
مریم نواز نے ایسے وقت میں ٹویٹ کے ذریعے سیاست دانوں کو عمران خان کے ‘عبرت ناک’ انجام سے سبق سیکھنے کی تلقین کی ہے جب اقتدار کی کرسی پر عمران کی مضبوط گرفت کو ابھی 4 سال بھی پورے نہیں ہو پائے ہیں، اور ایسے میں تمام حلیف ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔
عمران خان جس طرح مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں کو شکست دیتے ہوئے وزارت عظمیٰ کی کرسی تک پہنچے تھے، انھوں نے خود کو ہر سفید و سیاہ کا مالک سمجھ لیا تھا، اور ان کے طرز اقتدار سے واضح تھا کہ ان کی کرسی کو کبھی کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔
سیاست دانوں کو عمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 30, 2022
تاہم، آج ان کے تمام حلیف ان کا ساتھ چھوڑ کر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں، اور جلد ہی وزیر اعظم کو اسمبلی فلور پر تحریک عدم اعتماد کی صورت میں کرسی چھوڑنی ہوگی یا وہ اس سے قبل ہی مستعفی ہو سکتے ہیں۔