تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کی کوشش تو بڑی دیر سے ہورہی ہے، جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف کیا ہے، مجھے تو آج آتے آتے بھی پندرہ منٹ لگ گئے۔

پاکستان اور افغانستان کے میچ کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ رات میچ دیکھنے کے لیے وقت نہیں تھا۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ حکومت آپ کوگرفتارکرنےکاپلان بنارہی ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے کی کوشش تو بڑی دیر سے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے، بعد میں بات کروں گا ، جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -