منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کو وزیراعظم بنا دیں کوئی اعتراض نہیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف نے کرپشن کی ہے تو اسکوجانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے، کپتان نے طاہرالقادری سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک جانے سے پہلے میرا رابطہ ہوا تھا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈمارچ پر امن ہوگا، ن لیگی گلو بٹوں کی دھمکیوں کا سخت ردعمل آیا ہے، عوام مقابلے کیلئے تیار ہے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔


مزید پڑھیں: سرحدوں پرکشیدگی ہے اور نوازشریف شاپنگ کررہے ہیں، عمران خان


انکا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، اگر پاناما لیکس کا معاملہ چھوڑ دیا تو کرپشن کا معاملہ بھی دفن ہوجائے گا، جب وزیراعظم چوری کرے تو اسے جانا پڑتا ہے، ن لیگ کے لوگوں کو پتہ ہے کہ نوازشریف نے چوری کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 4ہزار ارب کی کرپشن ہو رہی ہے، کے پی کے کارکردگی کے لحاظ سے نمبر ون ہے۔

بھارتی جارحیت پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدوں پر کشیدگی ہے اور وزیراعظم شاپنگ کررہے ہیں اور چھٹیاں منارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں