The news is by your side.

Advertisement

شریف خاندان 30سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، نوازشریف کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، یہ جج خریدتے رہے، الیکشن خریدتے رہے، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا مجھے بھی اچھا نہیں لگا، اپنے دور میں انہوں نے بے نظیر اور نصرت بھٹو کیساتھ کیا کیا؟ لیکن قصور نواز شریف کا ہے کیوں جائیداد اپنے بچوں کے نام پر خریدی۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، یہ جج خریدتے رہے، الیکشن خریدتے رہے، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ اب نوازشریف کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔


مزید پڑھیں : بادشاہت دیکھنی ہے تو شہزادی مریم کوآج دیکھ لیتے، عمران خان


تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے، جیسے جے آئی ٹی کے اندر عمران خان ان کو ڈنڈے مارتا ہے، جے آئی ٹی سے باہر آکر میرے خلاف بیان دینے لگ جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے بھی اچھا نہیں لگتا خاتون جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، ا س کے قصوار وہ خود ہیں، انہوں نے بدعنوانی کی ہے ، میں ہمیشہ سچ بات کرتاہوں اوربدعنوانی کے خلاف ہوں، جتنا بھی وہ مجھ پر تنقید کرے میں سچ بات کہوں گا، بڑی سطح پرکے پی کے میں کرپشن ختم ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان نے مغل دور کی بادشاہت قائم کی ہے، کرپشن اوراقربا پروری کے خلاف ہمارا مشن جاری رہے گا، ہم قوم کوکرپشن سے پاک پاکستان دیں گے ، چترال میں ایک ارب پودے لگا رہے ہیں، وزیراعظم بنے تو آپ چترال کے لیے کیا کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ چترال میں پانی کی ذخائر سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کروں گا، ملک میں توانائی کا بحران ہمیشہ کے لئے ختم ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں