پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

حکمرانوں نےبچےبچےکوایک لاکھ 40 ہزار روپے کا مقروض کردیا،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے بچے بچے کو ایک لاکھ چالیس ہزارروپے کامقروض کردیا، دونوں بھائیوں نے قوم کو پاگل بنایا ہوا ہے، جرح میں ایسا تاثردیا جارہا ہے، جیسے نوازشریف بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت  گردی کا قانون ایک خاص مقصد کے لیے بنایا گیا تھا، کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بنایا گیا تھا۔

[bs-quote quote=” نوازشریف اورشہبازشریف نےلوگوں کوپاگل بنایاہواہے” style=”default” align=”right” author_name=”عمران خان ” author_job=”پی ٹی آئی ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/IK.jpg”][/bs-quote]

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی پرایسےہی دہشت گردی کی شق نہیں لگائی جاسکتی، نواز شریف پرجوتا پھینکنے پردہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں، دہشت گردی کے قانون کاغلط استعمال ہو رہا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نےلوگوں کوپاگل بنایا ہوا ہے ، بڑا بھائی کہتا ہے کہ فوج ان کے خلاف سازش کررہی ہے، دوسرا بھائی جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتاہے اور اداروں سے بات کرنے کا کہتا ہے، چھوٹابھائی ایسا کہتا جیسے ان کو این آراو مل جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جویہ کہتےہیں کہ سیاست نہیں کرناچاہیےتھاوہ ٹھیک کہتےہیں، میں سیاست نہ کرتاتو ان کےبچوں کےبچےپیسہ کھا رہے ہوتے۔

آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامطلب آصف زرداری ہے، آصف زرداری سے اتحاد کا مطلب نوازشریف سے اتحاد ہے۔

[bs-quote quote=”آصف زرداری سے اتحاد کا مطلب نوازشریف سے اتحاد ہے” style=”default” align=”left” author_name=”عمران خان ” author_job=”پی ٹی آئی ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/IK.jpg”][/bs-quote]

پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا تھا کہ جرح میں ایساتاثردیاجارہاہےکہ نوازشریف بچ گیاہے، اربوں روپے باہر بھیجنےکا جواب ان کے پاس قطری خط ہے،  احتساب عدالت کی لائیوکوریج ہونی چاہیے، نیب نےکچھ ثابت نہیں کرنا،حکمرانوں نے سب ثابت کرناہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوچناچاہیےصوبہ جنوبی پنجاب کامطالبہ کیوں کیاگیا، جنوبی پنجاب میں احساس محرومی جائزہے،ان کا پیسہ لاہور میں لگایا جارہا ہے، جنوبی پنجاب والے ٹھیک کہہ رہےہیں ان کوحصہ نہیں ملتا، جنوبی پنجاب والوں کے مطالبات جائزہیں ان کی حمایت کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذات کےلئے نہیں صاف شفاف الیکشن کیلئے نکلا تھا ،دہشت گردی کی دفعہ لگادی گئی، بچے بچے کو حکمرانوں نے ایک لاکھ 40ہزار روپےکامقروض کردیاہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں