منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پنجاب میں تو مجھےکیوں نکالا کر دیااب سندھ کی باری ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران صرف شریف خاندان کوبچانےمیں لگےہیں ، پنجاب میں تو مجھےکیوں نکالا کر دیااب سندھ کی باری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، ماضی میں ججز کو خریدنے کیلئے بریف کیس چلائے گئے، جب گیلانی کیخلاف فیصلہ کیاتواس وقت تک عدلیہ اچھی تھی، انہوں نے جےآئی ٹی کودھمکیاں دی نیب کوبرابھلاکہا یہ پرویز مشرف سے این آراو لے کر سعودی عرب گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اداروں پرتنقیداورشہبازشریف تعریف کررہے ہیں، یہ قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں، لاہور کی عوام 29اپریل کو مینار پاکستان پر  جمع ہوگی، قوم بتائے گی پاکستان کی عدلیہ اور آئین کے ساتھ کھڑےہیں۔

[bs-quote quote=”ایمنسٹی اسکیم کو پاکستان تحریک انصاف مستردکرتی ہے” style=”default” align=”left” author_name=”عمران خان ” author_job=”پاکستان تحریک انصاف” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ik.jpg”][/bs-quote]

ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے  ان کا کہنا تھا کہ دنیاکےبڑےبڑےمجر موں کوایمنسٹی اسکیم دی گئی، دنیاکی تاریخ میں کبھی ایساقانون پاس نہیں کیا گیا، اس قسم کی اسکیموں کی وجہ سےہم قر ضوں میں ڈوب رہےہیں،کرپشن کاپیسہ بچانےکیلئےباہربھیجناپڑتاہے، ایسے پیسے اور لوگوں کو بچانے کیلئے یہ لوگ اسکیم دے دیتےہیں، ایمنسٹی اسکیم کو پاکستان تحریک انصاف مستردکرتی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ ا یل این جی کاکنٹریکٹ ہم پبلک کریں گے اور 2018 کے الیکشن جیتنے کے بعداسکیم سے فائدہ لینے والوں کی تفتیش کریں گے۔

قندوز حملے سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغان صوبےقندوزمیں 100سےزائدبچوں کوشہیدکردیاگیا، 2006 میں ڈمہ ڈولہ میں بھی مدرسے کو نشانہ بنایا گیا تھا،  ڈمہ ڈولہ پربمباری کےبعدپاک فوج پرحملےہوئےتھے، امریکااس قسم کےحملےکرکےسکون سے بیٹھ جاتا ہے، اس قسم کےحملے کے بعدردعمل میں بھی حملےہوتےہیں، ردعمل میں بھی افغان اورپاکستانی شہری ہی مارے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بھی نریندرمودی کےنقش قدم پرچل پڑاہے، مودی اسلام دشمن اورمسلمان مخالف ہے، مودی جب وزیراعلیٰ گجرات تھا تو اس نے مسلمانوں کاقتل عام کرایا، مقبوضہ کشمیرمیں بھی مودی نے قتل عام شروع کررکھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کومسئلہ کشمیربھرپوراندازمیں اٹھاناچاہیے، ہمارےحکمران صرف شریف خاندان کوبچانےمیں لگے ہیں، پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگادیاجاتاہے، مخصوص افراد کی ہدایت پر مخصوص کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں۔

[bs-quote quote=”مودی اسلام دشمن اورمسلمان مخالف ہے” style=”default” align=”left” author_name=”عمران خان ” author_job=”پاکستان تحریک انصاف ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ik.jpg”][/bs-quote]

عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تولوٹ مارہےہی سندھ میں بھی براحال ہے، سندھ میں بھی لوگ اوپرسےلےکرنیچےتک پیسے بنانے میں لگے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان کانعرہ اب مزید نہیں چلے گا، بھٹوزندہ ہے کشمیری مر رہے ہیں، سندھ میں لوگوں کا گلا دبایا جارہا ہے، اس قسم کے نعروں کو اب مزید نہیں چلنے دیں گے، سندھ میں بھرپورمحنت کریں گےعوام میں شعورآگیا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ایک سال کیس چلا،ساری دستاویزات سامنےرکھیں، ایک سال بعدسپریم کورٹ نےمجھےصادق اورامین قرار دیا، خیبرپختونخوامیں کرپشن کاکوئی بھی الزام ہےتحقیقات کیلئےتیارہیں، ہیلی کاپٹرکیس ہویاکچھ بھی سب کی تحقیقات کیلئےتیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ باقی صوبوں سےپیچھےہے،اندرون سندھ براحال ہے، حیدرآباد کا حال دیکھیں،کراچی کی حالت سب کے سامنے ہے، اس وقت سندھ سب سے زیادہ تبدیلی کیلئے تیارہے، ایک چیزبتادیں جوحکومت نے ٹھیک کی ہو، پی آئی اے کاحال سب کےسامنےہے، پی آئی اے کو پہلے زرداری اور پھر ن لیگ نےتباہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ان سب کا صرف ایک مقصد ہےحکومت میں آؤاورپیسہ بناؤ، ان کےپاس لوگ ہیں نہ لوگ آناچاہتےہیں، اداروں میں یہ لوگ سیاست کرتےہیں اس لیےتباہ ہوگئے، اداروں کوسیاست سےدوررکھیں گے تو وہ ترقی کریں گے، اقتدار میں آکر خود کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے لیکن سب نے فائدہ اٹھایا۔

[bs-quote quote=”پنجاب میں تو مجھےکیوں نکالا کر دیااب سندھ کی باری ہے” style=”default” align=”left” author_name=”عمران خان ” author_job=”پاکستان تحریک انصاف” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/ik.jpg”][/bs-quote]

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پہلے دھاندلی کیخلاف اور پھر پانامالیکس سے متعلق جدوجہد کی، دھاندلی اور کرپشن کیخلاف بھرپور مہم چلائی اس لیے مصروف تھا، مجھے جب بھی موقع ملا سندھ کادورہ کیا،پی ٹی آئی کو منظم کیا، پنجاب میں تو مجھے کیوں نکالا کردیا اب سندھ کی باری ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کامینڈیٹ انصاف کرنا ہے، ججز نے کہاتھاان لوگوں نےتمام ادارےمفلوج کردیئےہیں، پانامالیکس کو ایف بی آر،نیب کو تحقیقات اور پکڑنا چاہیے تھا، اسمبلی میں کوشش کی، خواجہ آصف کہتے ہیں بھول جائیں گے، اداروں سے مایوس ہو کر ہی سپریم کورٹ میں کیس لے کر گئے، یہ لوگ اب کہہ رہےہیں اداروں کواپنی حدودمیں رہناچاہیے، اس کامطلب یہ لوگ چاہتےہیں ان کی چوری نہ پکڑی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مافیابیٹھا ہے جو کہتا ہے، ہمیں چوری کرنے دو پکڑو نہیں، اقتدارمیں آکرپیسہ بنانا آسان تھا میں بھی بنا سکتا تھا، میں بھی خیبر بینک سے قرضے لے کر معاف کراسکتا تھا، نگراں حکومت آئین کے مطابق ہونی چاہیے، الیکشن کا التوا نہیں چاہتے بلکہ ہم تو قبل ازوقت انتخابات چاہتے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں