تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کچھ کر جاتے ہیں، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کچھ کرکے جاتا ہے، پورا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو یاد رکھتا ہے، قائد اعظم کے پاس سب کچھ تھا لیکن انہوں نے 40 سال ہمارے لیے جدوجہد کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ میں سے اپنی قوم کے لیے کرے گا دنیا اسے یاد رکھے گی، بڑے بڑے لوگ آئے دنیا نے انہیں بھلا دیا، یا دو ہی رہتا ہے جو اپنے ملک و قوم کے لیے کچھ کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیمئن وہ ہوتا ہے جو ہارتا ہے، شکست سے سیکھتا ہے، کامیابی کا ای کہی طریقہ ہے، ہار نہ مانو، ہار سے سیکھو، اوپر وہ شخص جاتا ہے جس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، دنیا میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے محنت کرکے آگے بڑھو۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ اللہ نے ہمیں کتنی صلاحیتیں دی ہیں، اللہ نے انسان کو سب سے عظیم بنایا ہے، ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، یاد رکھیے آپ وہ لوگ ہیں سب سے زیادہ پیسہ آپ کی تعلیم پر خرچ ہورہا ہے، دنیا پیسے والوں کو یاد نہیں کرتی، دنیا اسے یاد کرتی ہے جو انسانوں کے لیے کچھ کرے۔

مزید پڑھیں: غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے کی ذمہ داری لی ہے: وزیر اعظم

عمران خان نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے سے متعلق قوم سوال پوچھتی ہے، اس فیکٹری سے 40 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، پہلی بار پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہوگی، پاکستان میں گاڑیاں بنیں گی، برآمد بھی ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی معاشی بحران دور ہوگا، پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی، روزگار ملے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک ترقی یکرے گا، غیرملکی سرمایہ کاری سے معاشی بحران حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی ساری رکاوٹیں دور کرنی ہیں، پوری کوشش ہوگی سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کاریں، کاروبار میں مشکلات کی وجہ سے بے روزگاری بڑھی، مستقبل میں الیکٹرک کار کی تیاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -