ابھی خواب پورا نہیں ہوا، آخری گیند ہونے تک میچ فکسنگ نہیں ہوگی، عمران خان
The news is by your side.

Advertisement

ابھی خواب پورا نہیں ہوا، آخری گیند ہونے تک میچ فکسنگ نہیں ہوگی، عمران خان

اسلام آباد :نامزدوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دیکھو وقت کتنا بدل گیا ہے، آج ایک مرحلہ مکمل ہوگا،آخری گیند ہونے تک میچ فکسنگ نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
اپنی کوشش آخری جدوجہدتک جاری رکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیکھو وقت کتنا بدل گیا ہے، آج ایک مرحلہ مکمل ہوگا، میچ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، آخری گیند ہونے تک میچ فکسنگ نہیں ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا ابھی خواب پورا نہیں ہوا، خواب کا ایک مرحلہ طے ہوا ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کامیاب ہوجائیں گے، عمران خان کو 180 کے لگ بھگ ووٹ ملیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں