پیر, جون 8, 2026
اشتہار

میں خطرناک ملزم ہوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میں خطرناک ملزم ہوں،ملزم عدالت میں پیش ہوگیاہے، انسان کی ساکھ کو دیکھنا ہو تو اس کے فیصلوں کو دیکھو۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ حملہ سمیت دیگر کیسز میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکلا بابر اعوان اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین سے غیررسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا خان صاحب اس کیس سےکب بری ہوں گے، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں خطرناک ملزم ہوں،ملزم عدالت میں پیش ہوگیاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد کرنے والے پر دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی، بڑے فیصلے کرنے کیلئے انسان کورسک لیناپڑتاہے، انسان کی ساکھ کو دیکھنا ہو تو اس کے فیصلوں کو دیکھو۔

انھوں نے مزید کہا کہ احتساب عدالت میں سماعت لائیوٹیلی کاسٹ ضرورہونی چاہیے۔

  میرےموکل کانام خان ہےاوروہ دہشت گردنہیں ہے، بابراعوان


دوسری جانب بابراعوان کا کہنا تھا کہ میرےموکل کانام خان ہےاوروہ دہشت گردنہیں ہے، عدالت کی دوسری طرف قناطیں لگی ہیں، سیکیورٹی والوں نے بتایا مجھےکیوں نکالاوالے اس طرف ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے تھے ، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر حملے سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا مقدمہ شامل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں