خوشی ہےتوہین عدالت کیس اختتام کوپہنچا، عمران خانimran khan
The news is by your side.

Advertisement

خوشی ہےتوہین عدالت کیس اختتام کوپہنچا، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے توہین عدالت کیس اختتام کوپہنچا، جرائم پیشہ افراد کی طرح نوٹس جاری کیا گیا جس کا دکھ ہوا،میری تنقیداداروں کی بہتری کے لئے ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین عدالت کیس ختم ہونے پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21برس سے سیاسی جدوجہد کر رہا ہوں، جرائم پیشہ افرادکی طرح نوٹس جاری کیا گیا، جس کادکھ ہوا، میری تنقیداداروں کی بہتری کےلئےہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے توہین عدالت کیس اختتام کوپہنچا، واضح کرنا چاہتا ہوں میری تنقید کا مقصد اداروں کی بہتری کیلئے تھا، الیکشن کمیشن ممبران پرذاتی نہیں فیئرالیکشن کیلئے تنقید کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ 4 حلقے کھولنے کی بات آئندہ الیکشن درست ہونے کیلئے کی تھی، جمہوریت شفاف انتخابات کےبغیرنہیں ہوسکتی، میرے دھرنے کا مقصد تھا ہمارےملک میں بھی شفاف انتخابات ہوں، سخت ریمارکس کی صورت میں الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کیے۔


مزید پڑھیں : عمران خان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی


سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وارنٹ کی وجہ سےمجھےبھی دکھ ہوا، تنقیدجمہوریت میں ہوتی ہے اورمیری تنقیدبہتری کیلئےتھی، امیدہےالیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کرائےگی، ہماری الیکشن کمیشن پرتنقیدادارےکی بہتری کیلئےتھی۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کے موٹوگینگ کی گفتگو دیکھیں،گندی زبان استعمال کرتےہیں، میں نے آج تک کسی پر ذاتی تنقید یا کسی کیخلاف گندی گفتگو نہیں کی۔

اس سے قبل کمرہ عدالت میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میری 21سال کی محنت ہے،عدلیہ کی جدوجہد کےلیےسڑکوں پرنکلے، الیکشن کمیشن کی خود مختاری اور آزاد میڈیا کے لیے جدوجہد کی ، سب نے کہا 2013 میں دھاندلی ہوئی ،126 دن کادھرنا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو پیسہ نہیں دیتا مگر میں سب سے زیادہ پیسے اکٹھےکرتا ہوں، تنقید کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، میں نے کبھی کوشش نہیں کی کہ الیکشن کمیشن کی تضحیک کروں، 1970 کے علاوہ کبھی ملک میں شفاف الیکشن نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، میں نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرسخت الفاظ استعمال کیے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں