جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (15 فروری 2026): اڈیالہ جیل پہنچنے والی میڈیکل ٹیم نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کر لیا۔

جیل ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی، ڈاکٹر آفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف میڈیکل بورڈ میں شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایک گھنٹے سے زائد طبی معائنہ کیا گیا، آنکھوں کا معائنہ، بلڈ سیمپلنگ، بلڈ پریشر اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

میڈیکل بورڈ مکمل طبی رپورٹ حکومت کو دے گا جس کے بعد سابق وزیر اعظم کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اس سے قبل ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ طبی ٹیم میں شامل ماہر امراض چشم اور دیگر ڈاکٹرز عمران خان کا ابتدائی طبی معائنہ کریں گے اور طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایمبولینس کو ضروری کارروائی کے بعد جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی جس کے بعد اس کو گیٹ نمبر 5 سے اندر لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنے کے جدید آلات بھی ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان کے جیل علاج اور صحت کی ابتدائی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

محکمہ داخلہ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر، شوگر کا چارٹ سمیت عمران خان کی آنکھوں سے متعلق صورتحال کی رپورٹ بھی شامل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں