راولپنڈی (17 فروری 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کے طبی معائنے میں بیرسٹر گوہر کے شریک نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔
اڈیالہ جیل سے واپسی پر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کے طبی معائنے میں بیرسٹر گوہر نے شریک ہونے سے ٹھیک انکار کیا کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا حق تھا کہ وہ طبی معائنے کے وقت موجود ہوں۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ہم میں سے کوئی بھی جاتا تو قوم کو تسلی نہیں ہونی تھی، شفافیت کا تقاضا تھا کہ فیملی ممبر یا ذاتی معالج وہاں موجود ہوں، ایک وکیل کا یا سیاسی رہنما کا میڈیکل کے وقت ہونا بے معنی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ بھی کر لیں ملکی سیاست کا مین آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے، بیرسٹر گوہر
سیکٹریری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے طبی معائنے میں شریک نہ ہو کر کوئی موقع ضائع نہیں کیا، ہم اس میں شریک ہوتے تو اس کو استعمال کیا جانا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم بطور وکیل آج یہاں آئے ہیں کیونکہ ہمارے مقدمات سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کیے خلاف اتنے مقدمات چلائیں لیکن وکلا نہ ملنے دیں، ہمارا بنیادی حق ہے ہم عمران خان سے بطور وکیل ہدایات لیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کسی کو بات کرنے سے روکیں؟ یہ کہنا کہ عمران خان کی فیملی سیاسی بات نہیں کرے گی سراسر غیر آئینی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ہماری کوئی بیک ڈور بات نہیں چل رہی جو بات ہوگی فرنٹ ڈور سے ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


