منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (6 فروری 2026): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں سابق وزیر اعظم کے علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر کی جانب سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ارسال کی گئی جس کے مطابق 74 سالہ بانی پی ٹی آئی نے دائیں آنکھ سے کم دکھائی دینے کی شکایت کی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق تجربہ ماہر چشم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا جبکہ ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے اسپتال میں آنکھ کے تفصیلی معائنے کی تجویز دی، ڈاکٹر کی تجویز پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سابق وزیر اعظم کو پمز لایا گیا۔

طبی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں مریض کو آنکھ میں لگائے انجکشن سے متعلق مکمل آگاہ کیا گیا جبکہ آنکھ کے طبی معائنے سے قبل مریض سے مکمل اجازت لی گئی۔

’مریض کی آنکھ کا علاج تمام تر ضروری طبی حفاظتی اقدامات کے تحت ہوا، عمران خان کا طبی معائنہ 20 منٹ کے دورانیہ پر محیط تھا، علاج کے دوران مریض بظاہر تندرست محسوس ہوا، مریض کو ضروری طبی ہدایات کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا۔‘

بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے وصول کی۔

قبل ازیں، راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ پاکستان پرزن رولز کے مطابق کروایا گیا ہے اور بشریٰ بی بی اور ان کو جیل رولز کے تحت میڈیکل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں