تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار (22 مارچ) کو ایک بار پھر مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مجھے کسی بھی طرح مجھ کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، گرفتار کریں گے یا قتل کردیا جائے گا۔

اپنے ویڈیو خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ کسی طرح مجھ کو راستے سے ہٹادیا جائے، یہ لندن پلان اور لیول پلئنگ فیلڈ ہے، مجھے پتا تھا کہ جیل میں ڈالیں گے یا قتل کردیا جائے گا۔

 یہ چاہ رہے تھے کہ میں گاڑی سے نکلوں اور مجھے قتل کردیں

جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہم آگے بڑھے پھر سے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے اور اچانک سامنے سے پولیس کی شیلنگ شروع ہوگئی، یہ اشتعال دلارہے تھے کہ کسی طرح سے یہ کچھ کریں پھر ایکشن ہو، عدالت کے قریب پہنچا تو کنٹینرز لگے تھے، تو وہاں آدھا گھنٹے کھڑا رہا، یہ چاہ رہے تھے کہ ری ایکشن ہو میں گاڑی سے باہر نکلوں اور مجھے قتل کردیں۔

عمران خان نے کہا عدالت جانے کیلئے جب گھر سے نکلا تو بیوی کو خدا حافظ کہہ کر نکلاتھا، حکومت مجھے گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتی تھی جس کا مقصد تھا کہ اپنی پارٹی کے کسی فرد کو الیکشن ٹکٹ جاری نہ کرسکوں۔

انہوں نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ کا مقصد تھا کہ کسی طرح عمران خان کو راستے سے ہٹادو، وہ کہتی ہے کہ میرے چور باپ کو چھوڑ دو، میں پھر سے کہتا ہوں سب کے ہاتھ سے گیم نکلنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیشن عدالت میں اپنا کیس شفٹ کرنے کا کہا کہ مجھ پر حملے کا خدشہ ہے کیس شفٹ کیا جائے، کیس شفٹ کرنے کے بجائے میرے وارنٹ نکال دیے گئے، وارنٹ تو رانا ثنا کے بھی نکلے ہوئے ہیں، اس پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی، انہوں نے زمان پارک میں شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا تھا اگر میں نہ پہنچا تو پھر سے وارنٹ نکال دیں گے، جب ٹول پلازہ پہنچا تو کوئی شک نہیں تھا کہ ان کی نیت کیا ہے، انہوں نے پورا موٹروے بند کردیا تھا، ان کا پلان تھا کہ مجھے اکیلا کرکے جوڈیشل کمپلیکس لے کر جانا تھا یا پھر قتل کرنا تھا۔

زمان پارک پر ہونے والی کارروائی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے آئی جی پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی شرم نہیں آئی کہ ہائی کورٹ نے کیا حکم دیا، یہ انسداد دہشت گردی عدالت گئے اور کہتے ہیں سرچ وارنٹ نکال دیں، بدنیت انسان نے ہائی کورٹ کا حکم چھپایا اور انسداد دہشت گردی عدالت کے سرچ وارنٹ لائے، جھوٹ بولتے ہیں کہ میرے گھر سے شراب کی بوتلیں اور کلاشنکوف مل گئیں، پیٹرول بم مل گیا، بیوقوفو! پیٹرول بم کوئی راکٹ سائنس نہیں، ایک بوتل میں تیل ڈالا اور پھینک دیا وہ پیٹرول بم ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -