The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کا وزیرستان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرستان میں جلسے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کو بتانا ہے کہ جنگ کے بعد اب آگے کیسے جانا ہے؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے میر علی وزیرستان میں ہونے والے جلسے سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، عمران خان نے کہا کہ جمعہ گیارہ مئی کی سہ پہر دو بجے میرعلی آرہا ہوں، یہ تحریک انصاف کا وزیرستان میں پہلاجلسہ ہوگا۔

اس سے قبل سال2012میں ہم نے وزیرستان میں امن مارچ کیا تھا، جلسے سے خطاب میں قبائلی علاقے کے لوگوں کو پیغام دوں گا کہ جنگ میں جونقصان ہوا اس کے بعد ہم نے کیسے آگے جانا ہے۔

ہم قبائلی عوام کو بتائیں گے کہ کیسے ہمارے بچے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، قبائلی نوجوانوں کوروزگارکے مواقع حاصل کرنے کا بتاؤں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قبائلی علاقوں کو جو معدنیات دیں ہیں اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی علاقوں کو باقی پاکستان کی طرح اوپر لے کر آئیں۔

پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرعلی کے جلسے میں عوام کو مکمل پروگرام دوں گا، یہ بھی بتاؤں گا کہ کونسا انصاف کا نظام قبائلی علاقوں میں ہونا چاہیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں