تازہ ترین

وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات، مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور چین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور بھی ہوا، بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے معزز مہمان وانگ شی چن کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور چینی نائب صدر نے دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں معاشی اور تکنیکی امورمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، پاک چین ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں مفاہمت کی یادداشت اور لسبیلہ یونیورسٹی کے زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی نائب صدر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

Comments

- Advertisement -