پھٹیچر ویڈیو لیک کرنے والی خاتون صحافی کی عمران خان سے ملاقات
The news is by your side.

Advertisement

‘پھٹیچر’ ویڈیو لیک کرنے والی خاتون صحافی کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: پی ایس ایل فائنل میں کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں سےمتعلق گفتگو کی ویڈیو بنانے والی خاتون صحافی کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، چیئرمین نے عفت رضوی کے خیالات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غیرملکی کھلاڑیوں کے بیان سے متعلق نجی گفتگو کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے والی خاتون صحافی اپنے خاوند کے ہمراہ بنی گالہ پہنچی۔

عفت رضوی کے بنی گالہ پہنچنے پر عمران خان نے اُن سے ملاقات کی، چیئرمین تحریک انصاف نے اظہار رائے پر خاتون صحافی کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھیت ہے، کسی صحافی کو ہراساں کرنے یا جزوی قدغن کی پارٹی میں کوئی گنجائش موجود نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کسی بھی صحافی کی زباں بندی کی ہر کوشش قابل مذمت ہے، کٹھن اور نامساعد حالات میں حقائق کی کھوج کرنے والے تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کیلئے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے پی ایس ایل فائنل کے بعد عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کی دعوت کی تھی، اس دوران انہوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کا لقب دیا تھا۔

عمران خان کا بیان سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مخالف جماعتوں اور عوام کی توپوں کے رُخ چیئرمین تحریک انصاف کی طرف ہوگئے تھے اور سب نے اپنے اپنے انداز میں بیان کی مذمت کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں