لاہور (16 جولائی 2026): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت کیلیے پہلی آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی جاوید اقبال راٹھور نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ایڈووکیٹ عبدالرازق خان کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاق، حکومت پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن ہے، کیا وہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے؟
جاوید اقبال راٹھور نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی مفاہمت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، لیکن متعدد کوششوں کے باوجود اڈیالہ جیل حکام نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ جیل رولز اور ایس او پیز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔


