پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے والے وکیل کو دھچکا، بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (5 مئی 2026): عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے والے درخواست گزار پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان سے ملاقات کیلیے دائر درخواست پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور فضول قرار دے کر خارج کر دیا۔

وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سے ملاقات کیلیے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا "ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے بڑی پیشرفت

اے ٹی سی نے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپنسری میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ یہ جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے، ٹرائل کورٹ ملاقاتوں پر کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتی۔

فیصلے میں اے ٹی سی نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں جوڈیشل تحویل میں نہیں، عمران خان سے ملاقات کیلیے اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کے بجائے درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں