تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے“

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چوہدری مدثر رضا ایڈووکیٹ نے کی جب کہ دیگر وکلا بھی شامل موجود تھے۔

ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے وکلا نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی، جلد بڑے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

مزید پڑھیں: بجٹ دیکھ کر لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں جلد عام انتخابات ہوں، الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام حلقوں میں بلے کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رضا نے کہا کہ عمران خان کے میاں چنوں بار سے خطاب کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -