The news is by your side.

Advertisement

عمران خان نے اب تک 70 سے زائد ملاقاتیں کیں اور مسئلہ کشمیر کو دلیری کے ساتھ اٹھایا، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں تعینات مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 روز میں 70 سے زائد ملاقاتیں کیں اور دلیری کے ساتھ مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا پر بات کی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر دلیری سے گفتگو کی جبکہ انہوں نے اسلاموفوبیا پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی نےنفرت انگیزبیانات کیخلاف مشترکہ کانفرنس کی، دنیامیں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف دونوں ممالک نے یکساں مؤقف پیش کیا، وزیراعظم نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں جو لہر ہے اُس کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبتایامغربی دنیامیں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکی جاتی ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عالمی برادری کوان کی ذمہ داریاں یاد اور اقوام متحدہ کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کررہے ہیں، اب عالمی برادری اوربالخصوص اقوام متحدہ مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان امن کےسفیر اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آوازہیں، وہ جس سے بھی ملاقات کرتے ہیں اُسے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ضرور آگاہ کرتے ہیں۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم دنیا کو واضح کررہے ہیں کہ کشمیرمیں کرفیواٹھنےکےبعد خونریزی کاخطرہ ہے، بھارت جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں کرتا ہمیں بات کرنےکاکوئی شوق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں