جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کچھ بھی کر لیں ملکی سیاست کا مین آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (17 فروری 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ بھی کر لیں پاکستان کی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کیلیے آئیں لیکن جب ہم آئے پھر بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانے کا یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آج ہم توقع کر رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں فراہم سہولیات کی تفصیلات منظر عام پر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر شخص سمجھتا ہے عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی مستند خبر آئے، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کیسی ہے، ملاقاتیں نہ کروانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے، اگر ملاقات ہو جاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتا چل جاتی۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کروانی یہ کیا رویہ ہے؟ فروری 2025 سے لیڈرشپ کی ملاقات بند ہے؟ آپ لوگ کچھ بھی کر لیں لیکن ملکی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہ تھا کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے، یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے ہم نہیں آتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں