اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اپنے حامیوں کے لیے ہم پیغام جاری کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے نے صوفی بزرگ شمس تبریز کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش جال میں پھنس رہے ہیں۔
اس سے قبل راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جیسے جیسے عدم اعتماد پر ووٹ کا وقت قریب آئے گا، پی ٹی آئی سے خفا سب لوگ واپس آجائیں گے۔
Message to my workers and supporters: The crooks and traitors of our country are falling in a trap. pic.twitter.com/bNxD8QIiy6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 19, 2022
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضمیر فروشوں کے خلاف قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں اور پیشگوئی کرتا ہوں، پاکستان میں بہت زبردست کام ہوگیا جو تحریک عدم اعتماد آگئی، آج ملک میں ضمیر خریدنے کیلیے کھلے عام منڈی لگی ہوئی ہے، رات کے اندھیرے میں پولیس کسٹڈی میں ضمیر خریدے جارہے ہیں یہ سب سندھ حکومت کے پیسے سے ہورہا ہے جو کہ عوام کا پیسہ ہے، کسی کو شرم نہیں ہے اس کو جمہوریت نہیں کہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں چوری اور دھوکا دہی کے بارے میں واضح حکم دیا ہوا ہے، جب قوم دیکھ رہی ہے کہ پیسے لے کر لوگ ضمیر کا سودا کررہے ہیں، کرپٹ لوگ پیسے دیکر حکومت گرانے کی کوشش کررہے ہیں تو عوام پر فرض ہوجاتا ہے کہ چوری کے پیسوں سے حکومت گرانے والوں کیخلاف آواز بلند کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے پاس ہیں۔