ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

عمران خان کو قتل کرنے کیلئے افغان دہشت گرد سے رابطے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، ان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ویڈیو بنا کر رکھی ہوئی ہے کہ قتل یا سازش کے پیچھے کون ہے؟

فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ ایک دو روز پہلے کی اطلاع ہے کہ افغانستان میں کوچی نامی ایک دہشت گرد سے رابطہ کیا گیا ہے، اس دہشت گرد کے ساتھ عمران خان کو قتل کرنے کیلئے معاملات طے کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے کوئی فرد یا گروہ ہے تو میں انہیں خبردار کرنا چاہتا ہوں، اس وقت پورے پاکستان کی اتحاد کی قیادت عمران خان صاحب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوا ہر سیاسی قیادت علاقائی یا صوبائی قیادت بن چکی ہے، وہ قیادت کسی صوبے کی ایک یا دو ڈویژن کی حد تک ہے، واحد عمران خان پاکستان کے ہر جگہ پر بطور لیڈر مانے جاتے ہیں، اس وقت 80فیصد پاکستانی عمران خان سے دلی طور پر متفق ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے بندوں کے نہیں، عمران خان کے قتل کی پلاننگ کرنے والے پورے پاکستان کیخلاف سازش کررہے ہیں، یہ لوگ پاکستان کی خودمختاری، اتحاد، سلامتی کیخلاف سازش کر رہےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لیاقت علی خان، ذوالفقار بھٹو، ضیاءالحق یا بینظیر بھٹو کا نہیں سوشل میڈیا کا دور ہے، بچے بچے کو پتہ ہوتا ہے کہ فلاں واقعے کے پیچھے کون ہے اور کیسے ملوث ہے، جو بھی یہ سوچ رہاہے وہ کان کھول کر سن لے باز آجائےاسی میں پاکستان کی بقا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کی 7پشتوں تک زندگی اجیرن کردے گی ہمارے لیڈر عمران خان دبنگ اور ملنگ آدمی ہیں وہ ناموس رسالت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان کو کوئی ایسی سازش سے ڈرا یا دھمکا نہیں سکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہم کارکن کی حیثیت سے کشتیاں جلا کر عمران خان کے ساتھ یہ جنگ لڑیں گے، متنبہ کرتا ہوں کہ پاکستان کیخلاف ایسی سازش ہرگز نہ کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں