منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

نوازشریف جس نظریے کا نام ہے وہ کرپشن کا نظریہ ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نواز شریف جس نظریے کا نام ہے وہ نظریہ کرپشن ہے، وزیراعظم کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ملزم وزیر خزانہ سے استعفیٰ مانگنے کی جرات نہیں، ہماری بد قسمتی ہے کہ یہاں نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام حافظ آباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپنے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ، کرپشن کے الزامات ہیں وزیراعظم عباسی میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ ان سے استعفی مانگ لیں۔

اسحاق ڈارکونوازشریف کا تحفظ حاصل ہے، اسے کوئی نہیں نکال سکتا

نوازشریف اسحاق ڈار کو کبھی نکلنے نہیں دیں گے کیونکہ اسحاق ٖڈار کو سب پتہ ہے کہ نواز شریف کے پیسے کہاں رکھے ہیں، اسحاق ڈارکو رازدان ہونے کی وجہ سے نوازشریف کا تحفظ حاصل ہے، 90 کی دہائی میں اسحاق ڈار شریف خاندان کے سوا ارب روپے باہرلے کرگیا۔

انہوں نے کہا کہ اسحا ق ڈارکی دبئی میں اربوں روپے کی عمارتیں ہیں، نواز شریف کے خاندان کی پہلے ایک فیکٹری تھی، اقتدار میں آکر نواز شریف کی30فیکٹریاں ہوگئیں،یہ ہے اصل کرپشن، اقتدار میں آکر پیسہ بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔

ٹیکس کا پیسہ عوام پرخرچ ہونے کےبجائے حکمرانوں کی جیب میں چلاجاتا ہے،40ارب ڈالر پاکستان پر خرچ ہوں تو عوام کے کئی مسائل حل ہوجائیں، ملک کو کرپشن کی لعنت سے سالانہ 40ہزار ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

منی لانڈرنگ کا مطلب چوری کا پیسہ ملک سے باہر لے جانا ہے، پیسہ باہرجاتا ہے تو وہاں لوگوں کو نوکریاں ملتی ہیں، ڈالر باہر جاتا ہے تو ہم کو آئی ایم ایف اور دیگربینکوں سے قرضے لینے پڑتے ہیں، قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے ہرچیز پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، بے روزگاری، مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔

خواجہ آصف دبئی میں 16لاکھ ماہانہ پر نوکری کررہا ہے

عمران خان نے وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خواجہ اقامہ آصف اس وقت پاکستان کا وزیرخارجہ ہے، خواجہ آصف دبئی میں 16لاکھ ماہانہ پر نوکری کررہا ہے۔ اس سے متعلق اگلے ہفتے مزید بہت سی باتیں عوام کے سامنے لائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بھر  کے دینی مدرسوں میں 24 لاکھ بچے پڑھتے ہیں، یہ بھی ہمارے بچےہیں، مدارس پرپوری توجہ دیں گے،انگلش میڈیم میں8لاکھ بچے جبکہ دینی مدارس میں 24 لاکھ بچے پڑھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ایک اسپتال نہیں بناسکے، پنجاب میں خواتین سڑکوں پربچوں کو جنم دے رہی ہیں، جبکہ شریف خاندان کا گلا بھی خراب ہوتا ہےتو وہ ملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔ میڈیا کا گاڈ فادر پیسے لے کر شریف خاندان کی چوری بچانے میں لگا ہوا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں