تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان کا انسداد دہشت گردی کے مقدمے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے رات گئے بنی گالہ میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، اور انسداد دہشت گردی کے مقدمے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی دستاویزات پر دستخط کر دیے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرانے دھمکانے پر درج کیا گیا، عمران خان کی تقریر کا متن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

عمران خان کیخلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، عمران خان نے تقریر میں کہا تمھارے اوپر کیس کرنا ہے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہو جائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اور تقریر کا مقصد پولیس کے اعلیٰ حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا، عمران خان کے اس انداز اور ڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

Comments

- Advertisement -