تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا پیسا لوگوں تک صحیح طریقے سے پہنچ جاتا تو صوبے کا یہ حال نہ ہوتا۔

[bs-quote quote=”بلوچستان میں کینسراسپتال بنانے کے لئے بھرپورمدد کی جائے گی: عمران خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے خود بھی صوبے کے عوام کی مدد نہیں کی، ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے، صوبے کے عوام پرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کےعوام کی بھرپور مدد کرے گا۔ پنجاب اور کے پی میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، یہ نظام بلوچستان میں بھی لائیں گے، یہ ایسا بلدیاتی نظام ہے جس کے اختیارات گاؤں تک پھیلے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے، سی پیک کا صحیح طرح سے فائدہ اٹھالیا تو بلوچستان اوپر جائے گا، بلوچستان اٹھے گا تو پورے پاکستان کو اٹھائے گا۔

 مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں کینسراسپتال کی بہت ضرورت ہے، بلوچستان میں کینسراسپتال بنانے کے لئے بھرپورمدد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرپشن کرنے والوں پکڑا گیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک اوپر نہیں جا سکتا، کرپشن کرنے کے لیے ادارے تباہ کرنے پڑتے ہیں، پاکستان اس وقت 28 ہزار ارب کا مقروض ہے، پاکستان پر اتنے قرضوں کی وجہ کرپشن ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں نئی سوچ دیکھی، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ غلطیوں سے سبق سیکھ کر نیا بلوچستان بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -