پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

250 روپے کا ڈالر، مہنگائی 38 فیصد! ساری تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟عمران خان نے سوال اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈالر250 روپے پر پہنچ گیا ، مہنگائی 38فیصد ہوگئی، سوال یہ ہے کہ ساری تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئ

  • رمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بگڑتی معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ 8 مارچ 2022 کو جب تحریک عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 پرتھا، آج ڈالر250روپےتک پہنچ گیا ہے۔

    ،عمران خان کا کہنا تھا کہ 8مارچ 2022کومہنگائی 16.5فیصدتھی،آج بڑھ کر 38فیصدہوگئی، یہ امپورٹڈ حکومت نہ صرف بدمعاشوں کا ٹولہ بلکہ نااہل بھی ہے، سوال یہ ہے کہ اس ساری تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟

    - Advertisement -

    گذشتہ روز اے آر وائی کے سینئر اینکر ارشدشریف کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پرمہنگائی ہمارے دور میں بھی تھی لیکن ہم نے عوام کو ریلیف دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں نوازشریف گیا تو تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ چھوڑ کر گیا، کیا میں نے ہی صرف کرپٹ لوگوں اورکرپشن کیخلاف ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ کیا اور لوگوں کی ذمہ داری نہیں جو ان کرپٹ لوگوں کو مسلط ہونے دیا؟ آج جومعیشت تباہ ہو رہی ہےکوئی تو اس کا ذمہ دار ہو گا۔

    Comments

  • اہم ترین

    ویب ڈیسک
    ویب ڈیسک
    اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

    مزید خبریں