The news is by your side.

Advertisement

عمران خان آج مداحوں سے فیس بک پربات کریں گے

اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ لوگوں کو آج شام فیس بک پر ملیں گے.

عمران خان سیاسی جلسوں میں پہلی بار موسیقی اور ڈی جے متعارف کرانے کے بعد اب فیس بک پر مداحوں سے بات کرنے والے بھی پہلے سیاسی لیڈر بن گئے۔

عمران خان سے ملنے اور بات کرنے کے لئے بے قرار ان کے مداحوں کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب کپتان فیس بک کے ذریعے ان سے بات کریں گے، عمران خان اپنے فیس بک پیج پرایک گھنٹہ شام سات بجے سے آٹھ بجے تک آن لائن رہیں گے اوراپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کی میڈیا ٹیم نے کپتان اور ان کے مداحوں کے درمیان چیٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، عمران خان کے مداح یقینا اس موقع سے فائدہ اٹھا کراپنے پسندیدہ لیڈر سے بات کرنے کے لئے گھڑیاں گن رہے ہوں گے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں