پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کےذریعے امپورٹڈحکومت مسلط کرنا ثابت ہوگیا ، فکراورذہن پرپڑی غلامی کی زنجیریں بالاخرٹوٹ چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26مئی کوشب 1بجےسےصبح8 بجے تک 7 گھنٹے میں نےکنٹینرسے جو کچھ دیکھا، ثابت ہوگیا بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈحکومت مسلط کی گئی پاکستان ہمیشہ کیلئےبدل چکا، فکر و ذہن پرپڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔
What I witnessed during my 7 hours on the container btwn 1am & 8am on 26th morning confirmed what I had been sensing, since this Imported govt was imposed on us through a foreign conspiracy, that Pakistan has changed forever.The mental shackles of slavery have been broken finally
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 30, 2022
یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت جان لو،ہم تمہیں کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہم حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن لوگوں پرتشددکرنےوالوں کی تصویریں نظروں کے سامنے ہیں، رانا ثنا، شہبازشریف ،حمزہ شہباز تم نہیں بچو گے،تم سب کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور جیلوں میں ڈالیں گے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ سب دیکھ لیا ہے کہ اس بار کس طرح تیاری کرکے آنا ہے،پر امن احتجاج کے حق کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں۔