پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اسحاق ڈارکاوارنٹ گرفتاری کے باوجود مستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکاوارنٹ گرفتاری کےباوجودمستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے، حکمران طبقے کی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجود مستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے، اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مہذب معاشرےمیں کیاکوئی شخص ڈھٹائی سےعہدےسےچمٹارہ سکتاہے، حکمران طبقےکی اخلاقیات کاجنازہ نکل چکا ہے۔


مزید پڑھیں : اسحق ڈارکے تمام اثاثے منجمد


گذشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے تھے اور تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔

نیب نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ اسحق ڈار کے اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم کہیں منتقل نہیں ہوسکتی انہیں منجمد کردیا جائے، اگر کسی ادارے نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کو بھیج دیئے، اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں