site
stats
پاکستان

دو، ڈھائی ہفتے کی گیم ہے،وزیراعظم کا وقت ختم ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے اب کوئی ملک ان کو نہیں بچاسکتا ہے۔

وہ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو پیشی کے لیے طلب کیے جانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کے دور کا خاتمہ کا وقت آگیا ہے اور کوئی ملک انہیں بچا نہیں سکے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ اراکین جے آئی ٹی وزیراعظم اور ان کے وزراء کے ماتحت ہیں اس لیے استعفیٰ دیئے بغیروزیراعظم پیشی کے لیے پیش بھی ہوں جائیں توجے آئی ٹی آزادانہ کام کیسے کر سکے گی؟


 پاناما کیس: جے آئی ٹی نے نوازشریف کو طلب کرلیا


انہوں نے کہا کہ ادارے وزیراعظم کے خاندان کی مدد کررہے تھے اس لیے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور اوپن ٹرائل ہو تو زیادہ شفافیت کا امکان ہے ۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط ختم ہوگیا ہے تو سمجھیں کہ کیس ہی ختم ہو گیا ہے اب چوں کہ قطری شہزادہ نہیں آرہا تو اس لیے جے آئی ٹی اور دیگر ادروں پر حملے ہورہے ہیں۔


 سعودیہ قطرکشیدگی، وزیراعظم آرمی چیف کے ہمراہ اہم دورے پر سعودیعرب روانہ  


انہوں نے کہا کہ نوازشریف جے آئی ٹی میں پیش ہو کراحسان نہیں کررہے، وہ ایک مجرم ہیں ان کی وجہ سے ملک مقروض ہوا ہے یہاں وزیراعظم سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں اور وہ دنیا بھر کے چکرلگا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top