The news is by your side.

Advertisement

خواجہ آصف شریف خاندان کےمنی لانڈرنگ گینگ کاحصہ ہے، عمران خان

اسلام آباد : پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان نے کہاہےکہ خواجہ آصف شریف خاندان کےمنی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہے، وزیرخارجہ خواجہ آصف کے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو وزارت عظمٰی کےعہدے سے گھر بھیجنے کے بعد اب پی ٹی آئی کی توپوں کو رخ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی جانب ہیں، نیب حکام نے خواجہ آصف کے معاملے پر گرین سگنل دے دیا ، نیب کمپلینٹ سیل نے منی لانڈرنگ کا چارج لکھ لیا۔

عمران خان کی عثمان ڈار سے بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ، جس میں نیب حکام سے ملاقات کی تفصیل سے کپتان کو آگاہ کیا گیا اور خواجہ آصف نااہلی کیس سےمتعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کو جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہےکہ خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ کےمعقول ثبوت موجود ہیں، ان کی کرپشن، منی لانڈرنگ کو ہر سطح پر اٹھایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں،غیر ملکی تنخواہ دار نے قومی عہدوں کا وقار مجروح کیا ہے۔


مزید پڑھیں : تحریک انصاف نے نیب حکام کو خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے ثبوت دے دیئے


یاد رہے کہ تحریک انصاف نے نیب حکام کو خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے ثبوت دے دیئے، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیب سے درخواست ہے فوری کارروائی شروع کرے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا تھا کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اورمالی جرائم میں ملوث ہیں، خواجہ آصف کی منی نڈرنگ کےنا قابل تردیدشواہد ہیں، خواجہ آصف کےفارن اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےمنتقل ہوئے، منی لانڈرنگ کیلئے اہلیہ کےفارن اکاؤنٹس بھی استعمال کئےگئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں