تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

امید ہے عدالت میں ایل این جی کیس کی حقیقت سامنے آجائے گی: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امید ہے عدالت میں ایل این جی کیس کی حقیقت سامنے آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عدالت میں ایل این جی کیس کی حقیقت سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بے چینی سے خفیہ معاہدے کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔ قطر سے کی گئی اربوں ڈالر کی ڈیل میں بے انتہا شک و شبہات ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے کو منظر عام پر لانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا، معاہدہ منظر عام پر نہ لانے سے ثابت ہوتا ہے کہ کرپشن کا بڑا اسکینڈل ہے۔

بعد ازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی کی درآمد میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

شیخ رشید احمد کی درخواست منظور کرلی گئی تھی جس کے بعد درخواست پر سماعت آج 12 فروری سے سپریم کورٹ میں ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -