site
stats
پاکستان

پی ایس پی اور ایم کیوایم کے اتحاد میں سازش نظرنہیں آرہی،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے اتحاد میں سازش نظرنہیں آرہی، ملک کو اس وقت قبل ازوقت انتخابات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21سال سے کرپشن سے لڑنے کی کوشش کررہا ہوں، ملک میں ہر جگہ باشعورلوگ نظر آئے، کرپٹ مافیاکے دن اب گئے یہ اب نہیں بچیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ این آراوزنےاس ملک کوبہت نقصان پہنچایا،ایک این آر او مشرف نے نوازشریف اور ایک آصف زرداری کو دیا،اب کسی قسم کا این آر او ہوا توہم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جتنا جلدی الیکشن ہوں اتنا عوام کو فائدہ ہوگا، ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، موجودہ وزیراعظم کرپٹ شخص سےملنے لندن جاتا ہے، یہاں لوگوں کے حالات خراب ہیں اور آپ باہر کیاکررہےہیں۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کے بیانات سےثابت ہواملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے ،عمران خاں


سربراہ تحریک انصاف نے کہاانکا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ، وزیرخزانہ بستر پر ہے اس پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، وزیرخارجہ خواجہ آصف کا بھی اقامہ بنا ہوا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ وقت سے پہلے انتخابات کوئی غیر جمہوری عمل نہیں ہیں، جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن ہوتے ہیں ، حکومت نظر نہیں آرہی ، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ، ملک کو اس وقت قبل ازوقت انتخابات کی ضرورت ہے۔

فاروق کمال اتحاد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے اتحاد میں سازش نظرنہیں آرہی، ایم کیوایم پہلے الگ ہوئے پھر ایک دوسرے کو برا بھلا کہا ، دونوں جماعتیں اب مل رہی ہیں تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کوسامنے لایا جائے اورحدیبیہ پیپرزمل کاکیس بھی کھولاجائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top