تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دنیا میں کہیں چور، لٹیرے اور کرپٹ شخص کو پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا: عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چورلٹیرے اور کرپٹ شخص کو پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا.

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگ کا ردعمل رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی چوری کا حساب نہیں دینا چاہتے، رونا دھونا مچایا ہوا ہے.

انھوں نے اپنے حریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی گواہی میں قطری خط لے آئے، حالاں کہ ایک چھابڑی والا بھی جانتا ہے کہ وہ خط جعلی ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانےکی کوئی عدالت یا پارلیمنٹ اجازت نہیں دیتی، پارلیمنٹ ایک جھوٹے شخص کےلئے کام کرتی رہی، اس کا یہی نتیجہ نکلنا تھا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احد چیمہ جیسے لوگ اداروں میں لگائے ہوئے تھے، یہ ملک کو لوٹ رہے ہیں، ن لیگ ٹوٹتی ہے یا نہیں، یہ مسئلہ نہیں، اسے ایک مافیا کنٹرول کر رہا ہے. مافیا سے ملک کو نجات دلانا ہی ہماری جنگ ہے۔

پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے،عمران خان

عمران خان نے کہا کہ جب سے نوازشریف کو نکالا گیا ہے، ان کا رونا دھونا جاری ہے، پیسہ کیسے باہر گیا. نوازشریف نے ایک سوال کا جواب نہیں دیا، مسلسل جھوٹ بولتے رہے.

پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق نوازشریف چوری کا حساب نہیں دیتے، احتساب پر رونا دھونا مچا دیا، سب جانتے ہیں کہ قطری خط جعلی ہے، چور، لٹیرا اور کرپٹ شخص پارٹی صدر نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے60 لاکھ روپے کا لندن کا فلیٹ لیا تھا، اس کی منی ٹریل بھی دی، مگر دنیا جانتی ہے یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں، جعلی کاغذات جمع کراتے ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -