The news is by your side.

Advertisement

خواجہ آصف کے جیل جانے کی باری آنے والی ہے: عمران خان

گوجرانوالہ/وزیر آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا تو پتا نہیں، البتہ خواجہ آصف کے جیل جانے کی باری آنے والی ہے، خواجہ آصف غیرملکی کمپنی سے 16 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اپنے علاج کے لئے ن لیگ کی حکومت پاکستان میں ایک اسپتال نہ بنا سکی اور نوازشریف نے لندن کی سیر پرعوام کے کروڑوں روپے خرچ کر دیے.

 چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس جھوٹے قطری خط کے سوا کچھ نہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس میں چھوٹے میاں کا نام ہے، یہاں‌ وزیراعظم 300 ارب روپے چوری کر کے اپنے بیٹوں کے لئے فیکٹریاں کھولتا ہے، پورا ٹبر چوری کرکے پیسہ باہر لے جارہا تھا.

انھوں نے کہا کہ چھوٹے میاں اور بڑے میاں نے مل کر ملک کا پیسہ چوری کیا، ہماری جنگ تمام کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے، بجٹ نئی آنے والی حکومت کو بنانا چاہیے، جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا، البتہ جہانگیر ترین کی اپیل سپریم کورٹ سنے گی.

عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس جب آیا تو نیب اورپارلیمنٹ کو کردار اداکرنا چاہیے تھا، سوال یہ ہے کہ پارلیمنٹ نے اس وقت کچھ کیوں نہیں کیا، آصف زرداری بھی ملک کے سب سے بڑے منی لانڈر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایوب خان جب امریکا گئے، تو امریکی صدر نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، ہمارا وزیراعظم امریکا گیا، تو ایئرپورٹ پرکپڑے اتارلئے گئے، وعدہ کرتا ہوں، نہ تو میں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، نہ تو آپ کو جھکنے دوں گا۔


ہرشخص اس بات کویقینی بنائے کہ وہ رجسٹرڈ ووٹر ہے، عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں